• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کندھ کوٹ، آوارہ کتوں نے 15 افراد کو کاٹ لیا

سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں آوارہ کتوں نے 4 بچوں سمیت 15 افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا۔

کتوں کے کاٹنے سے متاثر ہونے والے تمام افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کندھ کوٹ کے مختلف علاقوں میں پیش آئے ہیں جن کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے۔

تمام زخمی افراد اینٹی ریبیز ویکسین کے لیے اسپتال منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے افراد کو ویکسین فراہم کر دی گئی ہے۔

علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کندھ کوٹ اور گرد و نواح میں آوارہ کتوں کی تعداد میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے اس لیے یہاں فوری طور پر بھرپور کتا مار مہم چلائی جائے۔

تازہ ترین