• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفصیلی فیصلے سے مشرف کی بے گناہی ثابت ہوتی ہے، عرفان قادر

تفصیلی فیصلے سے مشرف کی بے گناہی ثابت ہوتی ہے، عرفان قادر


خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت سنانے کے تفصیلی فیصلے پر سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے اپنا رد عمل دے دیا۔

سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کا کہنا ہے کہ تفصیلی فیصلے سے ہی پرویز مشرف کی بے گناہی ثابت ہوتی ہے، ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ سزا پہلے دی گئی اور فیصلہ بعد میں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک جج نے بھی کہا کہ استغاثہ الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

واضح رہے کہ سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سنائی گئی سزائے موت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔

تفصیلی فیصلے میں جسٹس وقار سیٹھ نے کہا ہے کہ پھانسی سے قبل اگر پرویز مشرف فوت ہو جاتے ہیں تو ان کی لاش ڈی چوک لائی جائے اور 3 روز تک وہاں لٹکائی جائے۔

تفصیلی فیصلے میں خصوصی عدالت نے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو 5 مرتبہ سزائے موت کا حکم سناتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف پر 5 چارج فریم کیے گئے تھے، ہر جرم پر ایک بار سزائے موت دی جائے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں پرویز مشرف کو بیرونِ ملک بھگانے والے تمام سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا حکم دیا ہے۔

تازہ ترین