کوئٹہ(پ ر)بی این پی کے مرکزی رہنماء سابق ایم این اےمیر عبدالرئوف مینگل نےکہاہے کہ پرویزمشرف کو سزائے موت دینے کا عدالتی فیصلہ قانون کے مطابق اور انصاف پرمبنی ہے جس سے مستقبل میں اہم پیش رفت ہوگی مشرف نے آئین کو پامال کرکے گیارہ سال قوم پر آمریت مسلط رکھی حالیہ فیصلے سے آمر کی قانون شکنی ثابت ہوگئی انہوںنے مرکزی پالیسی بیان میں کہاکہ مشرف نے بلوچستان میں خون اوربارود کی فضاء پیدا کی جو آج بھی قائم ہے لال مسجد‘ وزیرستان کی طرح بلوچستان میں بھی ہزاروں افراد کو طاقت کااستعمال کرکے قتل کیاگیا اور نواب اکبرخان بگٹی کو شہید کرکے صوبے میں 5واں آپریشن بھی شروع کیاگیا جوغیراعلانیہ طورپر اب بھی جاری ہےانہوںنے کہاکہ عدلیہ نے آزاد اور اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے آئین توڑنے والے آمرکیخلاف برحق فیصلہ دیا جس سے قانون اورآئین کی حکمرانی قائم ہوگی جس کو بی این پی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔