نامزد چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ آئین پاکستان ایک زندہ و جاؤید دستاویز ہے۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب میں جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ قانون کی حکمرانی، آئین کے تحفظ، آزاد عدلیہ کے چیلنجز سے نبرد آزما ہوتی آئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی عدلیہ ان چیلنجز سے نمٹی ہے، آئین پاکستان ایک زندہ وجاوید دستاویز ہے، عوام کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے، ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد کل 21 دسمبر کو جسٹس گلزار نئے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لیں گے۔
اپنے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب سے پہلے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی الزام لگایا گیا کہ میں نے صحافیوں سے ملاقات میں پرویز مشرف کے خلاف فیصلے کی حمایت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے اور پوری عدلیہ کے خلاف ایک گھناؤنی مہم شروع کر دی گئی ہے، سچ سامنے آئے گا اور سچ کا بول بالا ہوگا۔