بھارت میں مظاہرین کے خلاف مودی سرکار کے ہتھکنڈوں کو غیر ملکی میڈیا بھی تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔
امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف مظاہروں کو کنٹرول کرنے کے لیے بھارتی حکومت نے شہری پابندیاں سخت کر دی ہیں ۔
امریکی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہےکہ مظاہرے روکنے کےلیے اجتماعات پر پابندی لگادی گئی ہے ، مختلف شہروں میں انٹرنیٹ اور فون سروس بند کی جارہی ہے۔
ناقدین کہتےہیں کہ شہریوں کے مذہب کی بنیاد پر بننے والا قانون سیکولر آئین کے خلاف ہے ، یہ قانون بیس کروڑ مسلم آباد ی کو مزید دیوار سے لگادے گا، مظاہرین کا کہناہےکہ سب سے بڑی جمہوریت میں شہریوں کی آواز دبانےکےلیے اجتماعات پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔