• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے بلاول بھٹو زرداری کو24 دسمبر کو طلب کر لیا

لاہور(جنگ نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 24 دسمبر کو طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں طلب کیا گیا ہے اور انہیں بطور ڈائریکٹر زرداری گروپ بلایا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹوزرداری کو جے وی اوپل کمپنی میں ایک ارب سے زائد کی مبینہ منتقلی پر طلب کیا گیا۔ خیال رہے کہ نیب اس سے قبل بھی پی پی چیئرمین کو طلب کرچکا ہے اور وہ متعدد بار پیش ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین