• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب کیلئے نیک خواہشات ہیں،چیف جسٹس، عدالتی کیریئر کے آخری مقدمہ میں ریمارکس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے عدالتی کیریئر کے آخری مقدمہ کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ سب کیلئے نیک خواہشات ہیں۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں قائم بنچ نے جمعہ کے روز مری میں آمنہ بی بی پر فائرنگ سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے درخواست کو نمٹا دیا۔ یہ چیف جسٹس کا بطور جج آخری فیصلہ تھا۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ خاتون نے عدالت پیشی پر ملزمان کی ضمانت پرکوئی اعتراض نہیں کیا تھا، بیان دینے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا ، لگتا ہے کہ ملزمان کی ضمانت کے بعد معاملات خراب ہوئے ہیں۔ وکیل نے کہاکہ مدعیہ آمنہ بی بی اسپتال میں ہے اورگولیوں کے چھرے تاحال اسکے جسم کے اندر ہیں،جس پرجسٹس کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہم اس معاملے پر کوئی رائے نہیں دے رہے ہیں کیونکہ مقدمہ کا ٹرائل چل رہاہے۔ بعد ازاں فاضل عدالت درخواست کو نمٹا دیا۔
تازہ ترین