• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی شہروں میں فوج اور مشرف کی حمایت میں ریلیاں، فیصلے پر تنقید

گوجرانوالا، فیصل آباد،سرگودھا (نمائندگان جنگ، نامہ نگار)جنرل (ر) پرویز مشرف کیخلاف عدالتی فیصلے کیخلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا اور کئی شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔شرکاء نے مطالبہ کیا کہ غداری کے الز ا م میں دی گئی سزا کو فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن گوجرانوالا،چیمبر آف سول سوسائٹی کےزیر اہتمام جمعہ کو ریلیاں نکالی گئیں۔ شرکاء پاک فوج زندہ باد، آئین پاکستان زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔اس موقع پر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن گوجرانوالا کے چیئرمین چودھری محمد شاہد، صدر رائو محمد ایوب، ڈاکٹر عمران شاہد، حافظ سرفراز، چودھری اکمل وسیر، شہباز بھٹی، نیامت بشیر چودھری، مقصود بھٹی،اعجاز وڑائچ، سید مبشر شاہ، سید قمر حسین شاہ، ڈاکٹر صفدر رحمانی، چودھری افضل وڑائچ، محمد تقی، مزمل عباس اور دیگر نے اپنے اپنے بیان میں کہا کہ مضبوط فوج ہی محفوظ پاکستان کی ضامن ہے۔قوم دفاع وطن کے لئے ہر محاذ پر پاک فوج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ سرحدوں کے محافظ غدار کیسے ہو سکتے ہیں۔ ریلی کے شرکاء نے جسٹس وقار سیٹھ کی طرف سےدئیے گئے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔فیصل آبادمیں پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے زیر اہتمام سابق جنرل پرویز مشرف کو سزائے موت کے فیصلہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
تازہ ترین