اسلام آباد (پرویز شوکت ، وقائع نگار) وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہاہے قوم کو بتایا جائے کہ سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف فیصلہ سے پاکستان کمزور ہوا یا مضبوط؟ ملک میں محاذ آرائی کی فضا میں اضافہ ہوا یا کمی آئی ؟جس اقدام سے دشمن خوشی منائے کیا وہ ملک کے مفاد میں ہو سکتا ہے ؟ فضل الرحمٰن کے دھرنے سے کشمیری روئے جبکہ بھارت میں خوشیاں منائی گئیں ،جنرل باجوہ کا ایشو آیا بھارت میں مٹھائیاں تقسیم ہوئیں ،سابق آرمی چیف پرویز مشرف کیخلاف فیصلہ آیا بھارتی میڈیا خوشی کے شادیانے بجا رہا ہے ،کیا یہ اقدامات ملکی مفاد و وقار کے مطابق ہیں؟ انہوں نےکہاکہ وکلاءنے کورٹ کے اندر آئین و قانون کی حفاظت کرنی ہوتی ہے ۔