پشاور (لیڈی رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ نے سابقہ صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے عدالتی فیصلے پر پرویز مشرف کی حمایت میں ریلی نکا لی ۔ریلی کی صدارت پارٹی کے صوبائی صدر شیر عالم خٹک نے کی جبکہ پارٹی کے دیگر عہدیدران اور کاکنان ریلی میں شریک ہوئے ۔ شرکا نے ہاتھو ں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر پرویز مشرف کی حما یت میں نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ پرویز مشرف غدار نہیں بلکہ غازی ہے اور ہم اپنے ہیروز کو سلوٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چور اور محسن میں فرق سمجھا جائے ۔