• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف کیخلاف فیصلہ غیر آئینی غیر قانونی، ہر حد تک جائیں گے،باپ‘وکلاء ونگ

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی کے وکلاء ونگ کے رہنمائوں نے کہاہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلے کوتسلیم نہیں کرتے یہ غیر آئینی اور غیر قانونی فیصلہ تھا اس فیصلے کیخلاف ہم ہر حد تک جائیں گے کوئٹہ پریس کلب میں بلوچستان عوامی پارٹی کے وکلاء ونگ کے رہنمائوںامیر محمد ترین ایڈوکیٹ ملک عظیم ایڈوکیٹ اور سید محمد طاہر ایڈوکیٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ٹرائل مکمل ہونے کے بعد سزا تجویز کر کے عدالت عظمی کو بھیجنا تھا جس نے سزا کی منظوری دینے تھی خصوصی عدالت آئین پاکستان اور نہ ضابطہ فوجداری کی قوانین کو مکمل کیا بلکہ ایسے ذاتی عناد کی وجہ سے غیر قانونی سزا کا اعلان کیا وطن عزیز کی تاریخ میں یہ پہلا فیصلہ ہے جس میں ملزم کو دفاع کا حق دیئے بغیر غیر قانونی سزا دی گئی جس سے قوم مسترد کرتی ہیں یہ فیصلہ ملک کے مفاد اور آئین سے متصادم ہیں جو کہ آئین A10آرٹیکل کے خلاف ہیں خصوصی عدالت نے صفحہ نمبر40میں لکھا ہے کہ سابق صدر اگر سزا سے پہلے مر جائیں تو اس کی لاش کو لاکر اسلام آباد ڈی چوک پر تین روز لٹکایا جائے جوکہ انسانیت کی تذلیل ہے بلکہ عدالت نے خود انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیئے ہم اہلیان بلوچستان چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دی جائے۔  
تازہ ترین