• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگی رہنماؤں کی قید ناانصافی ہے، مریم اورنگزیب

ن لیگی رہنماؤں کی قید ناانصافی ہے، مریم اورنگزیب


مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ن لیگی رہنماؤں کی جھوٹے مقدمات میں قید ناانصافی ہے ۔

ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ ‎سیاسی انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات قائم رکھ کر عمران صاحب کو خوش کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‎ثبوت اور شواہد کے بغیر سیاسی انتقام عوامی نمائندوں کے ساتھ ظلم ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ‎عمران صاحب جھوٹے مقدمات اور میڈیا ٹرائل کرکے بھی آپ نالائق ہی رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‎جھوٹے مقدمات میں قید سیاسی رہنماؤں کو رہا کیا جائے، ‎شاہد خاقان، راناثنااللہ، حمزہ شہباز، سعد رفیق، مفتاح اسماعیل کی قید نا انصافی ہے۔

تازہ ترین