• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خدا جسٹس گلزار احمد کا مددگار ہو، فواد چوہدری

خدا جسٹس گلزار احمد کا مددگار ہو، فواد چوہدری


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خدا نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کا مدد گار ہو، آمین۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے نئے چیف جسٹس گلزار احمد کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس گلزار احمد نے ایسے ماحول میں عہدہ سنبھالا ہے جب ماحول میں بہت تلخیاں ہیں۔

وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ جسٹس گلزار احمد کا دور قوم اور اداروں کو جوڑنے کا دور ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے چیف جسٹس کے دور میں قانون کی تشریح ملک کے مستقبل سے ہم آہنگ ہوگی۔

تازہ ترین