راولپنڈی کے اکثر علاقے گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی سوئی گیس کی دستیابی سے محروم ہیں۔
کسی علاقے میں گیس بالکل غائب ہے تو کہیں اتنی کم کہ کھانا پکانا بے حد مشکل ہے۔
راولپنڈ ی کے شہری کئی برسوں سے پریشان ہیں کیونکہ سردیاں شروع ہوتے ہی چولہوں میں گیس آنا بند آجاتی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کے گھر کا چولہا بند ہو تو باہر سے کھانا منگوا کر گزارا چل جا تا ہے مگر اس میں بھی انہیں بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
راولپنڈی کے علاقوں گلاس فیکٹری، اڈیالہ روڈ، مل پور، کرشن پورہ، شاہ خالد کالونی، گلزار قائد اور وکیل کالونی سمیت کئی دیگر علاقوں کو گیس کی شدید قلت کاسامنا ہے۔
شہر کا موسم سرد ہوتے ہی راولپنڈی میں گیس کے بحران نے سر اٹھا لیا ہے گھریلو خاتون سے لے کر کمرشل صارفین تک سب ہی پریشان ہیں۔