• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسان سہگل کا نیا انگریزی شعری مجموعہ شائع

دی ہیگ(نیوز ڈیسک) پاکستان نژاد ڈچ ادیب ‘ شاعر اور صحافی احسان سہگل کا ایک نیا انگریزی مجموعہ جو اقوال اور نثری نظموں مشتمل ہے، امریکن بک سنٹر ایمسٹرڈم سے شائع ہو گیا ۔اس قبل انگریزی زبان میں ان کے شعری مجموعے بریتھنگ ورڈز اور دی رائٹنگ دیٹ فراگرینسز شائع ہو چکے ہیں ۔ ان کی کئی کتابیں بھی منظر عام پر آچکی ہیں جن کو اردو اور انگریزی ادبی حلقوں میں خاصی پذیرائی ملی ہے۔ وہ انگریزی ‘ اردو اور ڈچ زبانوں میں لکھتے ہیں اور دنیا کے ادبی حلقوں میں مقبول ہیں ۔ وہ 1978کے مارشل لا دور میں پاکستان سے ہالینڈ منتقل ہوئے تھے ۔ ادبی خدمات پر مختلف تنظیموں کی جانب سے انہیں کئی ایوارڈز مل چکے ہیں۔ وہ سابق فوجی بھی ہیں اور ان کو 1965 کی جنگ میں حصہ لینے پر پر افواج پاکستان سے تمغہ جنگ بھی ملا تھا۔
تازہ ترین