اسلام آباد ( عاطف شیرازی ) مولانا فضل الرحمان کےآزادی مارچ پرحکومت کو 10 کروڑ کے اخراجات آئے۔ سمری منظوری کے لیے ای سی سی میں پیش کی جائے گی۔
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل کو طلب کر لیا ہے، آزادی مارچ پر آنے والے سیکیورٹی اور دیگر انتظامی اخراجات کی مد میں دس کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری سمیت 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
جنگ کو دستیاب ای سی سی ایجنڈے کے مطابق وزارت داخلہ اکتوبر نومبر _2019 میں سیاسی جماعتوں کے احتجاج پر آنے والے دس کروڑ روپے کے اخراجات کی ایکس پوسٹ منظوری کے لیے سمری پیش کرے گی۔
اجلاس میں کاٹن سیڈ کیک پر 5 فی صد سیلز ٹیکس چھوٹ کی سمری پیش کی جائے گی۔