• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر مارچ اسلام آبادکی تاریخ کا بڑا مارچ ہوگا،سراج الحق

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان کو بچانے اور اپنی نئی نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے کشمیر کی آزادی ناگزیر ہے۔22 دسمبر کا کشمیر مارچ اسلام آباد کی تاریخ کا بڑا مارچ ہوگا ۔ ملک بھر سے لاکھوں عوام شرکت کریں گے،آزادی کشمیر کی منزل کو قریب کردیگا یہ مارچ غلامی کی زنجیروں کو توڑنے اور آزادی کشمیر کی منزل کو قریب کرنے کا ذریعہ بنے گا ۔اسلام آباد کشمیر مارچ میں ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عوام شرکت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جی ٹی روڈ پر لگائے گئے کشمیر کیمپوں کے دورہ اور 22 دسمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے کشمیر مارچ میں شرکت کے لیے آنے والے نوجوانوں کے پیدل قافلوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر سراج الحق نے اسلام آباد میں جلسے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا،سراج الحق نے کہاکہ حکمرانوں کو کشمیر پر متفقہ قومی پالیسی سے انحراف نہیں کرنے دیں گے،مودی پاکستان کو مسلح جنگ کے ساتھ ساتھ آبی جارحیت کا نشانہ بنانا چاہتاہے اس لیے پاکستان کو بچانے کے لیے کشمیر کو بچانا اور آزاد کرانا ہوگا، وزیراعظم نے ٹیپو سلطان کا راستہ اختیار کرنے کے نعرے لگا کر ایک بار قوم کو خوش کیا۔
تازہ ترین