• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کے کیس پر سیاست ہرگز نہیں ہونی چاہیے،مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے کیس پر سیاست ہرگز نہیں ہونی چاہیے ایم کیو ایم کا یہ کہنا کہ جنرل مشرف کے خلاف کارروائی اس لیے کی گئی کہ وہ اردو بولنے والے ہیں، یہ جنرل مشرف کیساتھ انتہائی زیادتی ہے کیونکہ اس بات سے اُن کا قد چھوٹا کریں گے جو انکے ساتھ ظلم ہے، آج جنرل پرویز مشرف کے حق میں پوری قوم کیساتھ افواج پاکستان اٹھ کھڑی ہوگئی ہے۔ اگر کسی شخص نے تعصب کی بنیاد پر کوئی بات کی بھی ہے تو غلط کہی ہے ہمیں عوام اور اداروں کا ردعمل دیکھنا چاہیے جو کہ اطمینان بخش ہے نہ کہ صرف ایک فرد کے تعصب بھرے جملے کو۔ ہم جنرل مشرف کے خلاف فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔
تازہ ترین