اسلام آباد (جنگ نیوز) تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سینٹری ورکرز نے چیف جسٹس گلزار احمد کو درخواست دیدی۔ سینیٹری ورکرز کی درخواست سپریم کورٹ میں وصول کرلی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ نے عیدالاؤنس اور تنخواہیں وقت پر ادا کرنے کا وعدہ کیا۔ احتجاج کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی نہ ہی عمل کیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تنخواہوں اور الاؤنس کی فوری ادائیگی کا حکم دیا جائے۔