جہلم میں ڈاکوؤں نے برطانیہ سے آنے والی مسافر خواتین کو لوٹ لیا۔ مسلح ملزمان ہزاروں پاؤنڈز، برٹش پاسپورٹ، طلائی زیورات اور قیمتی موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے۔
برطانیہ سے آنے والی چار بہنوں سے دینہ بائی پاس کے قریب کار میں سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی۔
متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اُنکی گاڑی روک کر 9 ہزار برطانوی پاؤنڈ، برٹش پاسپورٹ، 15 تولے طلائی زیورات اور فونز چھین لیے۔
جاتے ہوئے ڈاکوؤں کی کار حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے بعد ڈاکو گاڑی چھوڑ کر پیدل ہی فرا ر ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔