کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف سماجی کارکن سید محمود اختر نقوی نے جسٹس گلزار احمد کو چیف جسٹس آف پاکستان کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئےاس امید کا اظہار کیا ہے کہ جسٹس گلزار احمد ماضی کی طرح عدل و انصاف پر مبنی تاریخ ساز فیصلے جاری فرمائینگے اور موجودہ حالات میں عوام اور ملکی اداروں میں عدل و انصاف کے حوالے سے پائی جانے والی بے چینی کو دور کرکے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا اہم کردار ادا کرینگے۔