• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس آج سے مقدمات کی سماعت شروع کرینگے

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں بطورچیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد (آج)پیر سے مقدمات کی سماعت کرینگے۔ سپریم کورٹ نے اگلے ہفتے کی کازلسٹ جاری کر دی جسکے مطابق جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کریگا،جسٹس سید منصور علی شاہ بینچ کا حصہ ہونگے،جسٹس گلزاراحمد بطور چیف جسٹس پہلے کیس میں چیف سیکرٹری پنجاب کے کیس کی سماعت کرینگے۔ دوسرا بینچ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل ہے۔ کراچی رجسٹری میںبھی مختلف مقدمات کی سماعت ہوگی،23 دسمبر سے سپریم کورٹ میں سردیوں کی چھٹیاں شروع ہو رہی ہیں۔
تازہ ترین