کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی سکرٹری اطلاعات سیدعبدالستارشاہ چشتی نے کوئٹہ شہرکیاورمضافاتی ودیہی علاقوں میں منشیات کے عام خریدوفروخت پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ منشیات کی زہر نوجوانوں میں تیزی کے ساتھ شیشہ کے صورت میں منشیات کیازادانہ خریدوفروخت نے ہرگھرباالخصوص پکنک کے مقامات پرنوجوان نسل کوتباہی بربادی کےدہانے پرلاکھڑاکیا ہے شیشہ ومنشیات کومنظم اندازسے پھیلنے پھیلانے کی کوششیں ہورہی ہے مختلف ٹیبلیٹ اورٹافیوں کی شکل میں منشیات کے ناسورسے زندگیاں تباہ کرنے کی کوشش ہورہی ہے محکمہ فوڈ کی بے حسی عام ہونے کی وجہ سے کمسن بچے 12 سال کی عمر سے لے کر 35 اور 40 سال عمر کی نوجوان منشیات کے چنگل میں پھنس کر معاشرے کیلئے ناسور بن رہے ہیں، منشیات فروشی کے درجنوں اڈے قائم ہیں ساقی خانوں اور منشیات اڈوں کی بھرمار سے نوجوان منشیات کا شکار ہو کرمختلف جرائم کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔حکومت کے اولین ذمہ داری ہے کہ ان کے خلاف کاروائی کرے اورعوام کا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ ان جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں۔