کوئٹہ (آن لائن)شہید نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کے صاحبزادے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف فیصلے میں آئینی وقانونی تقاضے پورے نہیں کئے جس کی وجہ سے آرٹیکل 66پر تحفظات ہیں بھارت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے اب خطے میں ایک بار پھر غیر مستحکم حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں بھارت نے اگر کوئی گڑ بڑ کی تو پاکستان اس کا بھر پور جواب دیگا اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن ترقی اور خوشحالی چا ہتا ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن کا کردارادا کرتے ہوئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں دنیا کو پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہیے مگر بد قسمتی سے بھارت دنیا میں پاکستان کیخلاف مہم چلا رہا ہے جس کی ہم نے پہلے بھی مذمت کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ہندوستان اندرونی انتشار، افراتفری اور امن و امان کی توجہ میڈیا سے ہٹانا چاہتا ہے بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے بعد افراتفری پھیلی، میڈیا کی توجہ ہٹانے کے لیے بھارت لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیز کارروائیاں کر رہا ہے پاکستان کی عوام اور حکومت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔