• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کیا نیب کے ترجمان ہیں، چوہدری منظور

  چوہدری منظور کی جیو نیوز کے پرگرام جیو پاکستان میں گفتگو


پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور احمد نے شیخ رشید پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر کیوں کہہ رہے ہیں کہ بلاول پلی بار گین کرلیں ، کیا وہ نیب کے ترجمان ہیں یا خود ساختہ کسی اور کے ترجمان ہیں۔

جیو نیوز کے پرگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما چوہدری منظور احمد نے کہا کہ بلاول جب جب بولتے ہیں انہیں نوٹس بھیج دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا کوئی رہنما باہر نہیں جائے گا پاکستان میں رہ کرمقابلہ کریں گے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ 27 دسمبر سے پہلے بلاول کو نوٹس دینا ان کی بوکھلاہٹ ہے، نیب کو بی آر ٹی نظر نہیں آتی جس پر پشاور ہائیکورٹ نے سوال اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ہی اسد عمر نے کہا تھا کہ چینی پر دھوکا ہوا، 22 روپے قیمت بڑھائی گئی، کیا یہ نظر نہیں آتا۔

تازہ ترین