• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل واوڈا کا احسن اقبال کو 3 دن تک لٹکانے کا مطالبہ

فیصل واوڈا کا احسن اقبال کو 3 دن تک لٹکانے کا مطالبہ


وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال جیسے لوگوں کو کم از کم 3 دن لٹکانے کا مطالبہ کردیا۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر نے احسن اقبال کی نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں نیب گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

فیصل واوڈا نے ن لیگی رہنما کو سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی بڑا ڈاکو قرار دیا اور کہا کہ احسن اقبال عرف ارسطو عرف منافق سب سے بڑا ڈاکو ہے۔

انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کی فرنٹ کمپنی اور رشتے داروں کی فہرست جلد سب کے سامنے لاؤں گا۔

پی ٹی آئی حکومت کے وفاقی وزیر نے احسن اقبال کو کم از کم 3 دن تک لٹکانے کا مطالبہ بھی کیا۔

تازہ ترین