• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ: ہاتھیوں نے کرسمس تحائف تقسیم کیے

تھائی لینڈ: ہاتھیوں نے کرسمس تحائف تقسیم کیے


کرسمس میں ابھی 2 روز باقی ہیں لیکن دنیا بھر میں کرسمس تقریبات زور و شور سے جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں تھائی لینڈ کے شہر ایوتھایا میں بھی اسکول کے بچوں کے لیے کرسمس ٹریٹ کا اہتمام کیا گیا۔

تھائی لینڈ کے اس خاص خطے کے سب سے بڑے پرائیوٹ اسکول میں منعقد کی گئی کرسمس ٹریٹ کی خاص بات ہاتھیوں کی پرفارمنس تھی۔

سانتا کلاز کا لبادہ اوڑھے یہ ہاتھی ناصرف اپنے ساتھ تحائف کی ٹرالی گھسیٹ کر لائے بلکہ اپنی سونڈ کی مدد سے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔

ان دیوہیکل ہاتھیوں نے بچوں کو محظوظ کرنے کے لیے کرسمس کی مناسبت سے ڈانس بھی پیش کیا۔

تازہ ترین