چڑیا گھر میں ایک لڑکے کو اُس وقت اپنی زندگی کا بھیانک ترین دن دیکھنا پڑگیا جب عقب سے ایک ٹائیگر نے اس پر حملہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن کے ایک چڑیا گھر میں پیش آیا۔
ٹائیگر کے پنجرے کے پاس لڑکا تصویر بنوارہا تھا کہ پیچھے کھڑے ٹائیگر نے اس کی جانب دیکھنا شروع کردیا۔
ٹائیگر نے اسے اپنا شکار سمجھا اور اس کی جانب پہلے آہستہ آہستہ قدموں کے ساتھ بڑھا اور پھر تیزی سے بھاگتے ہوئے اس پر حملہ کردیا۔
چڑیا گھر کے اس حصے پر حفاظتی شیشہ لگا ہونے کی وجہ سے وہ جانور اسے نقصان نہیں پہنچا سکا۔
لیکن اپنے ساتھ پیش آنے والے اس دل دہلادینے والے منظر کی وجہ سے وہ لڑکا خوفزدہ ہوگیا۔
جب لڑکے نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو ٹائیگر اس شیشے پر جما ہوا تھا اور اپنے پنجوں سے اسے پکڑنے کی کوشش کرتا رہا لیکن شیشے کی وجہ سے وہ ایسا نہ کرسکتا۔
چڑیا گھر میں موجود لوگوں کو اس حفاظتی شیشے کا علم تھا اسی لیے بچے کی اس گھبراہٹ کو دیکھ کر اس پر ہنس پڑے۔