• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز سمیت ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7جنوری تک توسیع

لاہور (جنگ نیوز)لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز سمیت کیس کے دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7جنوری تک توسیع کرتے ہوئے شہبازشریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر وکلا کو دلائل کے لئے طلب کرلیاہے۔احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف دو مختلف مقدمات کی سماعت ہوئی،رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کو 11روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد جج امجد نذیر چوہدری کے روبرو پیش کیا گیا،جبکہ آشیانہ اقبال کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد،سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان نے اپنی حاضری مکمل کرائی۔

تازہ ترین