• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہ دینا بدترین فسطائیت ہے، شہباز شریف

کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہ کرنا عمران خان کی ہٹ دھرمی کا نتیجہ ہے، شہباز شریف 


لاہور(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مریم نواز کوباہر جانے کی اجازت نہ دینا بدترین فسطائیت ہے، مریم نواز کے معاملے پرلاہور ہائیکورٹ سے انصاف ملنے کی توقع ہے، عمران حکومت معاشی اورخارجہ محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہ کرنا عمران خان کی ہٹ دھرمی کا نتیجہ ہے۔عمران حکومت معاشی اورخارجہ محاذمکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے۔ عمران خان کا خارجہ معاملات پرخود کو افلاطون سمجھنے کا یہی نتیجہ نکلنا تھا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران حکومت کو بھارت کے ساتھ پینگیں بڑھانے کا منفی جواب ملا۔ یہ وہ مودی ہے جس سے عمران خان دوستی کی پینگیں بڑھاتے تھے۔ مزید برآں مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا ایک انٹرویو میں کہنا ہے کہ مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت ملنا ان کا حق ہے، اگر اجازت نہ ملی تو حکومت ایکسپوز ہوگی۔ اگر مریم نواز کی سیاست ختم ہوگئی ہے تو انہیں مسئلہ کیوں ہوتا ہے۔ کابینہ اجلاس ہو یا وزیراعظم کی گفتگو ہو شریف فیملی پر گفتگو لازمی کرتے ہیں۔

تازہ ترین