پیپلز پارٹی جاپان کا وفد پیپلز پارٹی جاپان کے سابق جنرل سیکریٹری کی قیادت میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے۔
پی پی جاپان کے سابق جنرل سیکرٹری شاہد مجید ایڈووکیٹ نے پاکستان پہنچنے کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہر حکومتی فیصلے کو جوتی کی نوک پر رکھتے ہیں۔
اس موقع پر پی پی جاپان کے سابق جنرل سیکرٹری شاہد مجید ایڈووکیٹ نے حکومت کی طرف سے محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر لیاقت باغ جلسے کی اجازت نہ دینے پر کہا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی بی شہید کی برسی کا جلسہ لیاقت باغ میں ہی ہوگا اور ہر حال میں ہوگا ، قافلے دنیا بھر سے چل چکے ہیں، عین موقع پر حکومتی متنازعہ فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جانوں کی قربانی لینے والے جانتے ہیں کہ پی پی کے کارکن پیچھے نہی ہٹیں گے۔