کانگریس پارٹی کے سابق صدر اور مرکزی رہنما راہول گاندھی اور اُن کی ہمشیرہ پریانکا گاندھی کو اُترپردیش (یو پی) کی پولیس نے میرٹھ جانے سے روک دیا۔
راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کی گاڑی ضلع میرٹھ کے باہر روکی گئی۔
واضح رہے کہ کانگریس پارٹی کے دونوں رہنما شہریت سے متعلق متنازع قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کے گھر جارہے تھے۔
اس موقع پر کانگریس پارٹی کے مقامی رہنما عمران مسعود نے راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کی ٹیلی فون پر ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے بات کروائی، جس کے دوران ان رہنماؤں نے ان سے تعزیت کی۔
بعد ازاں میرٹھ کے باہر گاڑی روکے جانے کے بعد راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی واپس دلی کی جانب لوٹ گئے۔