• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا بیان حقائق کے منافی ہے، ترجمان بلاول بھٹو

نیب کا بیان حقائق کے منافی ہے، ترجمان بلاول بھٹو


ترجمان بلاول بھٹو زرداری سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کے پیپلز پارٹی سے متعلق بیان کو حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔

نیب بیان پر ردعمل میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کی پریس کانفرنس اور نیب کو لکھے گئے خط میں کوئی تضاد نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب اس طرح کے گمراہ کن بیانات سے اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال نہیں کرسکتا ہے۔

پی پی چیئرمین کے ترجمان نے مزید کہا کہ نیب اگر قانون پر عمل پیرا ہے تو کارروائیوں کا نشانہ صرف اپوزیشن ہی کیوں ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے وکلا نے نیب کو لکھے گئے خط میں واضح طور پر نوٹسز کو سیاسی ہراسمنٹ قرار دیا ہے۔

تازہ ترین