وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرنےبیٹےکی شادی پررقص کرکے سماں باندھ دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر اپنےبیٹے کی شادی میں خوشی سے جھوم اٹھے اور رقص کے ذریعے اس کا اظہار کیا ۔
اسد عمر کے بیٹے کی شادی کی تقریب کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو، ناصر حسین شاہ ودیگر نے شرکت کی ۔
تقریب میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار بھی مدعو تھے، ان کے علاوہ دیگر صحافی، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سینئر بیوروکریٹس نے بھی شرکت کی۔