• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمانی نظام نے ڈکٹیٹر کا روپ لے لیا، رضا ربانی


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ پارلیمانی نظام نے ڈکٹیٹر کا روپ لے لیا۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ آئین اور جمہوریت اس ملک میں ضرور ہیں لیکن صرف زبان پر۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ایک سو سترہ دن گزر گئے سینیٹ کا اجلاس نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا ہم نے قائد اعظم کے قول اور مقصد کو تبدیل کردیا، حکومت عوام کے حقوق گروی رکھ کر عوام کی قسمت کا معاہدہ کرتی ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ قائداعظم کے پاکستان میں بادشاہت اور لاپتا افراد کا کوئی تصور نہیں تھا۔

تازہ ترین