• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے حالات قائد اعظم کے دو قومی نظریے کی سچائی کے گواہ ہیں، شہباز

بھارت کے حالات قائد اعظم کے دو قومی نظریے کی سچائی کے گواہ ہیں، شہباز


مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر اور بھارت کے اندرونی حالات قائداعظم کے دو قومی نظریے کی سچائی کی گواہی دے رہے ہیں۔

قائد حزب اختلاف نے قائداعظم محمد علی جناح اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔

اس موقع پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ قائداعظم نے جمہوری اصولوں اور سچائی کی بنیاد پر مخالفین کو لاجواب کیا، قوم کو ایمان، اتحاد، تنظیم کے اصول اپنانا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول میں نواز شریف کا کردار تاریخی ہے، سابق وزیراعظم کی قیادت میں ایک بار پھر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے۔

تازہ ترین