• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارے پر کیسے دبائو ڈالا گیا، انکوائری ہونی چاہئے، مریم اورنگزیب

کراچی (ٹی وی رپورٹ) ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایک ادارے کے سربراہ پر کیسے دبائو ڈالا،اس حوالے سے انکوائری ہونا چاہیئے۔ جب کہ اے پی ایم ایل کی سیکرٹری جنرل مہرین ملک کا کہنا تھا کہ قانونی ٹیم کی مشاورت جاری ہے جلد مشرف کیخلاف فیصلے پراپیل کریں گے۔ترجمان خیبر پختونخوا حکومت اجمل وزیر نے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی آرٹی منصوبوں پر تحقیقات کرانے میں کوئی قباحت نہیں ہے، ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق،پروگرام جیو پاکستان میںگفتگو کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے کہا کہ راناثنااللہ کیخلاف حکومت کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی انہیں چھوٹے کیس میں گرفتار کیا گیا ۔شہریار آفریدی اللہ کا نام لے کرقسمیں کھاتے رہے ۔اگر وہ سچے ہیں تو انہیں رانا ثنااللہ کیخلاف آڈیو اور وڈیو کے ثبوت دینا ہوں گے ۔پی ٹی آئی نے ایک ادارے کو استعمال کرکے سیاسی کارکن پر الزام لگا یا ۔عدالتوں نے راناثنااللہ کو اس لئے رہا کیا کیوں کہ حکومت کے پراسیکیوٹر کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے ۔احسن اقبال پر من گھڑت کیس بناکرانہیں گرفتار کیا گیا لیکن حکومت جان لے مسلم لیگ نون نالائقوں کو بے نقاب کرتی رہے گی ۔

تازہ ترین