کراچی (نیوزڈیسک)متنازع شہریت بل پر ہنگاموں سے مودی کے پارٹی ارکان پریشان ہیں اور چاہتے ہیں کہ بات چیت کا راستہ نکالا جائے،برطانوی میڈیا کے مطابق کچھ بی جے پی ارکان چاہتے ہیں کہ قانون سے متنازع چیز کو نکال دیا جائے ،
ادھر وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایک بار پھر اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کیلئے اس بل میں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔
دوسری طرف بھارت میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور آرا یس ایس کو ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کو کائونٹر کرنے کیلئے ٹاسک سونپ دیا گیا ہے اور وہ تحریک چلائے گی۔
بی جے پی رکن سنجیو بلیان کاکہنا ہے کہ ایسے ہونے والے مظاہرے نہیں دیکھےانہوں نے کہا کہ ناصرف میں بلکہ دیگر ارکان کو بھی عوام کے اتنے غم و غصے کا اندازہ نہیں تھا۔
دریں اثنا بھارت میں متنازع شہریت بل کی منظوری کے بعد مظاہروں کا سلسلہ دراز ہو گیا۔ شہریت کا متنازع بل نا منظور، مودی گردی نہیں چلے گی، بھارت کی سڑکوں پر نعرے گونجنے لگے۔