کراچی ( جنگ نیوز) بھارت کی مرکزی ریاست مدھیا پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے بھارتی شہریت کے متنازع آئنی ترمیم کے خلاف ریلی کی قیادت کی،
ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسے کسی قانون کو اپنی ریاست میں نافذ نہیں ہونے دیں گے جو کسی مذہب اور بھارتی آئین کے خلاف ہو،
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے سیاسی تاریخ میں ایسا کوئی قانون نہیں دیکھا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا کام مختلف قوموں کے درمیان رابطے کا کام کرنا ہے نا کہ تفرقہ پیدا کرنا۔