لاہور (آئی این پی)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں سماعت آج ہوگی۔ حکومت کی طرف سے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے متعلق فیصلہ نہ آنے کے باعث لاہور ہائیکورٹ نے سماعت آج تک ملتوی کر دی تھی۔وفاقی کابینہ کی جانب سے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کی جارہی ہے۔