• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

17 ماہ میں بہت سازشیں ہوئیں، مہنگائی اور بے روزگاری کا اعتراف کرتا ہوں، شیخ رشید

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ 17 ماہ میں حکومت کیخلاف بہت سازشیں ہوئیں، میں مہنگائی اور بے روزگاری کا اعتراف کرتا ہوں، بلاول کہتا ہے ہمیں پکڑا گیا تو خوفناک بن جائیں گے، اپوزیشن کا مقصد صرف لوٹی ہوئی دولت بچانا ہے، مقبوضہ کشمیر میں دہشت کی فضا، بھارت کسی وقت بھی سرحدوں پر انتشار پھیلا سکتا ہے، ہمیں الرٹ رہنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو بیرون ملک نہیں جانے دیا جائے، ایسا ڈرامہ، ایسی مہم چلائی گئی جیسے نوازشریف آج ہی دنیا سے چلا گیا، سابق وزیراعظم کی پلیٹیں ہی لندن کی تھیں، وہ لندن گیا توپلیٹ لیٹس اوپرنیچے نہیں ہورہیں،راناثنا اللہ ،احسن اقبال کیس میں لیگل ٹیم بہتر جواب دے گی۔ عمران خان کا نام احتساب خان ہے، وہ لوٹی دولت واپس لائیگا، اگراحتساب نہ ہوا تو جمہوریت نامکمل رہے گی، مہنگائی،بے روزگاری کا اعتراف کرتا ہوں۔شیخ رشید نےکہا کہ چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں جب ڈائریکٹرتھا تواس وقت بچہ تھا، بلاول کہتا ہے اگر پکڑا تو ہم خوفناک بن جائیں گے، اپوزیشن کا مقصد لوٹی دولت بچانا ہے، انہوں نے کبھی مہنگائی کے خلاف جلوس نہیں نکالا، پیپلزپارٹی والوں کے پاس مال بہت ہے،شوق سے جلسہ کریں، ان کا مقصد کرپشن کا مال ہڑپنا ہے، راولپنڈی میں جلسہ کرنے والوں کوخوش آمدید کہتا ہوں، سندھی بھائیوں مفت میں پنڈی نہ آنا ان سے دس دن کا خرچہ لینا، میں بھی لاڑکانہ جلسہ کرنے جاؤں گا، یہ نہیں ہو سکتا آپ میرے شہرمیں آئیں اورمیں لاڑکانہ جا کرجواب نہ دوں،وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ 17ماہ میں بہت سازشیں کی گئیں، وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہا ہے، ان لوگوں کی اپنی سیاست ختم ہو رہی ہے، شیخ رشید نے کہا کہ بھارتی شہریت بل کے خلاف پنڈی راجا بازارسے بڑی ریلی نکالیں گے، قائداعظمؒ نے بہت پہلے سوچ لیا تھا ہندو، مسلمان اکٹھے نہیں رہ سکتے، شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دہشت گردی کی فضا قائم کی ہوئی ہے، بھارت کسی وقت بھی سرحدوں پر انتشار پھیلاسکتا ہے، پاک فوج کی طرح ہمیں بھی الرٹ رہنا ہوگا، آج بھارت میں جگہ جگہ آزادی، انقلاب کے نعرے لگ رہے ہیں، بھارت اپنے چنگل میں خود ہی پھنس چکا ہے، بھارتی مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
تازہ ترین