دنیا بھر میں گذشتہ روز مسیحی برادری کا تہوار کرسمس روایتی جوش و جذبے سے منایاگیا ، اس حوالے سے جہاں مختلف تقریبات کا انعقادکیا گیا وہیں ایڈونچرکے شوقین منچلے بھی سانتا کلاز کا روپ دھارے کرتب بازی کا شوق پورا کرتے دکھائی دیئے۔
ویڈیو میں نظر آنے والے ایڈونچر کے شوقین اس سانتا کلاز کو ہی دیکھ لیں جو دریا پرواٹر اسکیئنگ کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔
امریکی ریاست ورجینیا کے شہر الیگزینڈریا کے دریا پر خطروں کے کھلاڑی نے نہ صرف سانتا کلاز کا روپ دھارا بلکہ سرد موسم اور طوفانی لہروں کی پروا کئے بغیر واٹر اسکیئنگ کرتے ہوئے کرسمس کی خوشی کو بھرپور انداز میں منایا۔