• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری شی جن پنگ کی دعوت پر آج 4 روزہ دورے پر چین جائینگے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) صدر آصف علی زرداری، چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پر منگل کو 4 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو رہے ہیں۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق یہ دورہ 4 سے 8 فروری تک جاری رہے گا، جس میں صدر زرداری چینی حکام سے ملاقاتوں کے ساتھ بیجنگ میں چینی ہم منصب شی جن پنگ، چینی وزیر اعظم لی چیانگ اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔پیر کو وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’مذاکرات میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)، انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون سمیت پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید