• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا نے ہمارے ساتھ اچھا نہیں کیا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خودمختار دولت فنڈ قائم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کردیے اور امریکی محکمہ خزانہ کو فنڈ بنانے کا کہہ دیا۔

اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سےاچھی بات ہوئی، کینیڈا نے ہمارے ساتھ اچھا نہیں کیا، ہمیں کینیڈین زراعت، کاروں اور لکڑی کی ضرورت نہیں۔

ٹرمپ نے بتایا کہ میکسیکو سے ٹیکس کے معاملات ابھی طے نہیں ہوئے، میکسیکو سے ابھی بڑی بات چیت ہونی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین سے بھی اگلے 24 گھنٹوں میں بات چیت کی جاسکتی ہے، چین طویل عرصے تک پاناما کینال میں شریک نہیں رہ سکتا۔

پاناما کینال پر چین سے نمٹا جائےگا، ہم ڈیل نہ کرسکے تو چین کے ٹیرف اوپر جائیں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ یو ایس ایڈ ایک اچھا تصور ہے لیکن اس میں بائیں بازو کی انتہا پسندی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزید ممالک پر جوابی ٹیکس لگانے کا آئیڈیا اچھا لگا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم یوکرین کو بتا رہےہیں کہ ان کے پاس قیمتی زمینیں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ یوکرین وہ زمینیں ہمیں دے دے۔

انہوں نے کہا کہ ایلون مسک سے باہمی دلچسپی کے معاملات پر اختلافات نہیں، ایلون مسک ہماری رضامندی کے بغیر کچھ نہیں کرسکتے نہ کریں گے، مسک کو تنازعات والی جگہوں پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

غزہ پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میرے پاس غزہ جنگ بندی برقرار رہنے کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید