پرویز مشرف غداری کیس میں خصوصی عدالت کے جج جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف بیانات پر پشاور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔
درخواست میں وفاق، پرویز مشرف، وزیراعظم، وفاقی وزیر قانون، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس پی آر، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فریقین کی جانب سے خصوصی عدالت کے جج پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف استعمال کی گئی زبان حد سے تجاوز تھی۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ عدالت فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔