کراچی (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر آج کل وفاقی وزیر اسد عمر کے ڈانس کا چرچا ہے ،وہ اپنے بیٹے آصف عمر اور سابق کمشنر کراچی شفیق پراچہ کی صاحبزادی قرات شفیق کی شادی کے موقع پر اپنی اہلیہ صوفیہ عمر کے ساتھ اظہار خوشی کے لئے ان کے ساتھ ڈانسنگ فلور پر شریک ہو ئے اور خوشی سے بھر پور اپنے والہانہ انداز سے سب مہمانو ں کو حیران کر دیا۔ شادی میں موجود مہمان انہیں مختلف گانوں کی دھن پر والہانہ رقص کر تے دیکھ کر بے حد محظوظ ہوئے۔ سابق کمشنر کراچی شفیق پراچہ اس شہر سے طویل وابستگی رکھتے ہیں اور ان احباب کا حلقہ وسیع ہے جو تقریب میں نمایاں نظر آیااور اس لحاظ سے تقریب یادگار بن گئی کہ اس میں ان کے ہر طبقہ کے حلقہ احباب شریک ہوئے، صوبے کی سیاسی، سماجی، ثقافتی، تجارتی اور صحافتی حلقہ کے تمام افراد کی نمائندگی نمایاں تھی،ان شخصیات میں سابق صدر ممنون حسین، سابق گورنرز کمال اظفر ، جنرل معین الدین حیدر، محمد زبیر عمر، وفاقی وزرا محمد میاں سومرو، شفقت محمود ، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، مرتضیٰ بلوچ، رکن قومی اسمبلی کشور زہر،رکن صو بائ ا سمبلی جاوید حنیف ڈاکٹر فاروق ستاراور دیگر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے علاوہ دیگر شخصیات جسٹس حاذق الخیری، منیر الملک،اظہر فاروقی ، مشتاق چھاپرا، ڈاکٹر طارق محمود ،معراج الہدی ، مہتاب راشدی، خوش بخت شجاعت حسین ہارون، عباس مہکری سعدیہ راشد، یاور مہدی، احمد شاہ، اعجاز فاروقی، ڈاکٹر سیمی جما لی اور ادیب الحسن رضوی شر یک ہوئے،اس موقع پر ریٹائرڈ اور موجودہ افسران کی بھی بڑی تعداد شریک تھی جن میں چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ، کمشنر کراچی افتخار شالوانی، سیکریٹری بلدیات روشن شیخ، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، سابق چیف سیکریٹریز سلیم عباس جیلانی، جاوید اشرف ، سالک نذیراور سعید احمد صدیقی تھے ، صحافتی شخصیات میں محمود شام، حمید ہارون، مظہر عباس اور کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران اور سیکریٹری ارمان صابر بھی شریک تھے۔