پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا نظریاتی سفر وہیں سے شروع ہوگیا،جہاں 2007ء میں یہ علم گرا تھا۔
لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے سے خطاب میں رضا ربانی نے کہا کہ بینظیر بھٹو (بی بی) کا بیٹا جب نکلے گا تو یہاں بھٹو ہی بھٹو ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج اس پیغام کے ساتھ لیاقت باغ آئے ہیں کہ بی بی کے مشن کو آگے لے کر چلیں گے۔
سابق چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ بینظیر بھٹو نے 30سال سیاسی جدوجہد کی، انہوں نے کہا تھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اور عوام کو کچھ نہیں بتایا، معاہدے کے ساتھ بجلی، گیس سب مہنگا ہوگیا۔