گوجرانوالہ (صباح نیوز)سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم القاعدہ کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حکام کا بتانا ہے کہ حساس ادارے کئی ماہ سے دہشت گردوں کے متعلق معلومات جمع کر رہے تھے۔گرفتار دہشت گردوں میں عاصم اکبر، عبداللہ عمیر، احمد عرف قاسم، محمد یوسف اور محمد یعقوب شامل ہیں۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، خود کش جیکٹ اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔کائونٹر ٹیررازم ڈ یپارٹمنٹ کے حکام نے کہا کہ دہشت گرد القاعدہ کا میڈیا سیل چلا رہے تھے، دہشت گرد افغانستان میں القاعدہ کی مرکزی قیادت کو فنڈز بھی بھجواتے رہے۔حکام کے مطابق دہشت گردوں نے حال ہی میں کراچی سے گوجرانوالہ میں نیٹ ورک منتقل کیا تھا، دہشت گرد گوجرانوالہ میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔