• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فارن فنڈنگ سے منی لانڈرنگ کرنیوالا دوسروں کو مافیا کہہ رہا ہے، مریم اورنگزیب

فارن فنڈنگ سے منی لانڈرنگ کرنیوالا دوسروں کو مافیا کہہ رہا ہے، مریم اورنگزیب 


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کے میڈیا کو مافیا کہنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا شرمناک اور افسوسناک قرار دیا ہے،انہوں نے کہاکہ فارن فنڈنگ سے منی لانڈرنگ کرنے والا مافیا دوسروں کو مافیا کہہ رہا ہے، اپوزیشن کو جیلوں میں سزائے موت کی چکیوں میں بند کرنیوالا میڈیا کو مافیا کہ رہا ہے؟ پارلیمنٹ، روزگار، کاروبار اور روٹی بند کرنیوالا میڈیا کو مافیا کہہ رہا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کہا کہ معیشت تباہ کرنیوالا اور چوروں، ڈاکوؤں کو ساتھ بٹھاکر ملک کو آئی ایم ایف کےحوالےکرنیوالا میڈیا کو مافیا کہہ رہا ہے، چلتے ٹاک شوز بند اور ایڈیٹوریل غائب کرانیوالا میڈیا کو مافیا کہہ رہا ہے؟

تازہ ترین