اسلام آباد(سہیل خان) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد اپنے چیمبر میں 31دسمبر کو آئینی پٹیشن کی سماعت کرینگے، جس میں سپریم کورٹ کے 10 رکنی فل کورٹ میں سے 3 ججوں کو ہٹانے جانے کی درخواست کی گئی ہے، جو کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائر صدارتی ریفرنس کی سماعت کر رہا ہے۔ کرنل (ر) انعام الرحیم کی جانب سے درخواست میں جن ججز کو سماعت سے روکنے کی اپیل کی گئی ہے ان میں جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔